0
Wednesday 7 Apr 2021 11:58

لاہور، کورونا سے نجات کیلئے تمام مذاہب کی مشترکہ دعائیہ تقریب

لاہور، کورونا سے نجات کیلئے تمام مذاہب کی مشترکہ دعائیہ تقریب
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نولکھا چرچ میں کورونا وباء سے نجات کیلئے تمام مذاہب کے قائدین کی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مذہبی رہنماوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ موڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل اور مولانا محمد عاصم مخدوم نے خصوصی دعا کروائی۔ تفصیلات کے مطابق نولکھا چرچ میں کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ اس موقع پر مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ قوم کورونا وباء سے نجات کیلئے اللہ کے حضور توبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نجات کیلئے دعاوں کا اہتمام کیا جائے، کورونا نے ہر ملک اور ہر مذہب پر حملہ کیا ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے خاتمہ کیلئے اللہ کی طرف رجوع کرنے کا وقت ہے، اللہ کے سواء کوئی قوت ہمیں اس مرض سے نجات نہیں دلا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وبائیں اللہ کی ناراضگی کے باعث آتی ہیں، ہمیں اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے اس کی طرف پلٹنا ہوگا۔ ماڈریٹر مجید ایبل کا کہنا تھا کہ یہ وباء اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، اسی اللہ کے سامنے جھکنا ہوگا، اس مصیبت کو اللہ کے علاوہ کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ راضی ہو گیا تو لمحوں میں یہ وبائیں ختم ہو جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 925789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش