QR CodeQR Code

روس سے دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، شاہ محمود

7 Apr 2021 12:09

اسلام آباد میں روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس سے اعتماد اور دوستی کا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں، روس سے گہرے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ماسکو میں ہونے والا اجلاس روس سے معاشی تعلقات بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔


 اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ روس سے گہرے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس سے اعتماد اور دوستی کا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں، روس سے گہرے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ماسکو میں ہونے والا اجلاس روس سے معاشی تعلقات بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں، روس سے دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، جبکہ روسی ہم منصب کے دورے سے باہمی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں امن کے لیے روس کا کردار خوش آئند ہے، روسی ہم منصب کے ساتھ افغان معاملے پر بھی کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سے متعلق پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ پاکستان سے اقتصادی تعلقات مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب سے توانائی، فلیگ شپ منصوبے نارتھ ساؤتھ گیس لائن پر بھی بات ہوئی، جبکہ پاکستان سے عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 925791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925791/روس-سے-دفاع-اور-انسداد-دہشت-گردی-میں-تعاون-بڑھانا-چاہتے-ہیں-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org