0
Wednesday 7 Apr 2021 12:56

انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے، سرگئی لاروف

انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور روس کے درمیان وزرائے خارجہ سطح پر مذاکرات  ہوئے جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور روس کے درمیان وزرائے خارجہ سطح پر مذاکرات دفترخارجہ میں ہوئے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور زیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری باہمی تجارت 790 ملین ڈالرز کو پہنچ گئی ہے اور اس میں چالیس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ہم نے انرجی شعبے میں تعاون پر بھی بات کی جس میں نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن اہم ہے، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے، ہمیں افغانستان میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش ہے، وہاں سیکیورٹی صورتحال خراب ہورہی ہے، سیاسی مذاکرات سے ہی افغانستان کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، ہم نے یمن، لیبیا اور شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 925796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش