0
Wednesday 7 Apr 2021 15:19

حکومت کا تحریک لبیک کی قرارداد عید سے قبل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

حکومت کا تحریک لبیک کی قرارداد عید سے قبل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک لبیک سے معاہدے کے حوالے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید  اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی تجویز پر بات کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن 10 فروری کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے انھیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت 20 اپریل تک حکومت فرانسیسی سفیر کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر احتجاجا ً پاکستان سے ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ سے بھی منظوری لے گی۔ حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلئے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 925821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش