0
Wednesday 7 Apr 2021 20:11

کورونا سے لڑنے کی مودی حکومت کے پاس تیاری ٹھیک نہیں ہے، کانگریس

کورونا سے لڑنے کی مودی حکومت کے پاس تیاری ٹھیک نہیں ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ کورونا سے لڑنے کے سلسلے میں مودی حکومت منصوبہ بند طریقے سے کام نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے اسے کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا ہے اور وباء کی یہ لہر ہماری لاپرواہی کی وجہ سے کب سیلاب بن جائے گی اس کا کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے سال جب کورونا پھیل رہا تھا تو حکومت تب بھی اسے روکنے میں ناکام ہی رہی اور یہ کہتے ہوئے بچنے کی کوشش کرتی رہی کہ پہلی بار بیماری آئی ہے اس لئے حالات سے نمٹنے میں دقت آرہی ہے لیکن اس بار جب ملک کورونا کی دوسری لہر کی زد میں ہے پھر غلطیاں دہرائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں نے ہی کورونا کی ٹیکے کو ایجاد کیا ہے لیکن ٹیکہ کاری میں ہم دیگر ملکوں سے بہت پیچھے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کی تیاری ٹھیک طرح سے نہیں کی اور ٹیکہ کاری میں لاپرواہی ہورہی ہے جس کی وجہ سے ٹیکے کی بربادی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین کا چھ فیصد برباد ہورہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے یہ تجزیہ نہیں کیا کہ ٹیکوں کی کتنی ضرورت ہوگی۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ ہمارے یہاں ٹیکہ کاری کی تعداد دنیا کے دیگر کئی ملکوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کتنا چاہیئے اور ہمیں کہاں کتنی ویکسین کی ضروری ہے اس کا حساب مودی حکومت کے پاس نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم ٹیکہ کاری میں پچھڑے ہیں جبکہ برطانیہ میں قریب 55 فیصد،امریکہ میں تقریباً 50 فیصد، جرمنی میں 17 فیصد سے زیادہ اور برازیل میں دس فیصد سے زیادہ آبادی کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے لیکن ہندوستان میں ابھی 5.2 فیصد آبادی کی ہی ٹیکہ کاری کی جا سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش