0
Wednesday 7 Apr 2021 16:07

بحیرہ احمر میں ایرانی کشتی پر حملہ

بحیرہ احمر میں ایرانی کشتی پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی ذرائع نے جہاز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ سمندری بارودی سرنگوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس بحری جہاز کا نام SAVIZ ہے جسکو بحر احمر میں نشانہ بنایا گیا۔ نیویارک ٹائمز نے اسے اسرائیلی حملہ قرار دیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ، صیہونی حکومت نے جہاز کو پہلے نشانہ بنانا تھا لیکن ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی سوویز کے نزدیک ہونے کے سبب تل ابیب نے "ڈوائٹ آئزن ہاور" کی روانگی تک اپنا آپریشن موخر کردیا تھا۔ ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے بحیرہ احمر میں ایرانی جہاز SAVIZ کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری طرف بحر احمر میں ایرانی کشتی کے واقعے سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ انہیں اس بارے میں معلومات نہیں ہیں۔




اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت امور خارجہ کے ترجمان خطیب زادے نے بحیرہ احمر میں ایرانی تاجر جہاز پر حملے کی خبر کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ منگل 6 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 30 منٹ پر جبوتی کے ساحل سے نزدیک بحر احمر میں ایک دھماکے میں ایرانی تجارتی جہاز ساویز کو قدرے نقصان پہنچا ہے جبکہ ہم اس حادثہ کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ خطیب زادہ نے مزید کہا ہے کہ خوش قسمتی سے اس حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ہم اس سلسلے میں بین الاقوامی اداروں کے ذریعے تمام ضروری اقدامات انجام دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 925828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش