QR CodeQR Code

عورت مارچ والے کون، ان کا ایجنڈا کیا ہے؟ پشاور ہائیکورٹ

7 Apr 2021 17:17

جسٹس روح الامین کا کیس کی سماعت کے دوران کہنا تھا کہ آئین کے اندر اظہار رائے کا حق موجود ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہر کوئی اس بہانے مذہب اور رسالتﷺ کو نشانہ بنائے۔ ان لوگوں کو فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے، کیوں نہ اس مارچ کی انکوائری کو ایف ائی اے کے حوالے کریں تاکہ مکمل رپورٹ سامنے آسکے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین نے کہا ہے کہ عورت مارچ والے کون لوگ ہیں؟ کہاں سے آئے ہیں اور ان لوگوں کا ایجنڈا کیا ہے؟ آئین کے اندر اظہار رائے کا حق موجود ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہر کوئی اس بہانے مذہب اور رسالتﷺ کو نشانہ بنائے۔ عورت مارچ والے کون لوگ ہیں؟ کہاں سے آئے ہیں اور ان لوگوں کا ایجنڈا کیا ہے؟ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں؟ چند عورتوں نے خواتین کے حقوق کے نام پر پورا ملک یر غمال کیا ہوا ہے، ان لوگوں کو فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے، کیوں نہ اس مارچ کی انکوائری کو ایف ائی اے کے حوالے کریں تاکہ مکمل رپورٹ سامنے آسکے۔ یہ ریمارکس انہوں نے گزشتہ روز عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف دائر مقدمے کے خاتمے کے لیے دائر رٹ کے سماعت کے دوران دیئے۔

کیس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ نے کی، عورت مارچ کے منتظمین، ان کے وکیل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے، عورت مارچ کے منتظمین نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور شوکت اللہ شاہ نے توہین مذہب اور رسالتﷺ کے الزام میں گزشتہ ماہ 26 تاریخ کو عورت مارچ اسلام آباد کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جو مقامی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور مذکورہ مارچ خواتین کے حقوق کے حوالے سے تھا اور اس کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔ فاضل جج نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔


خبر کا کوڈ: 925840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925840/عورت-مارچ-والے-کون-ان-کا-ایجنڈا-کیا-ہے-پشاور-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org