QR CodeQR Code

جسٹس آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

7 Apr 2021 17:23

ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول جج جسٹس آفتاب آفریدی کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں عزیز عرف عزیزو سکنہ ڈاک کلے اور داؤد سکنہ ماشو بانڈہ شامل ہیں، جب کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول جج جسٹس آفتاب آفریدی کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں عزیز عرف عزیزو سکنہ ڈاک کلے اور داؤد سکنہ ماشو بانڈہ شامل ہیں، جب کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش تمام حقائق اگل دیئے، اور بتایا کہ واردات میں تین گاڑیاں استعمال ہوئیں، ایک گاڑی پائلٹ کر رہی تھی ایک میں شوٹر تھے اور ایک گاڑی بیک اپ کر رہی تھی۔

ڈی پی او محمد شعیب نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے تمام ملزمان کی شناخت کرلی ہے اور گرفتاری تک انکے نام صغیہ راز میں رکھے جارہے ہیں، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا، دونوں خاندانوں کی آپس میں سات آٹھ سال سے دشمنی چلی آرہی ہیں، صوابی پولیس نے موقع کی شہادت کو مد نظر رکھ بہترین تفتیش کے ذریعے صرف دو دن میں ملزمان کو گرفتار کیا اور معاملہ حل کیا۔ واضح رہے کہ 4 اپریل کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں تعینات جسٹس آفتاب آفریدی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوات سے اسلام آباد جارہے تھے، کہ ملزمان نے انکی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں جسٹس آفتاب، انکی اہلیہ، بہو اور 3 سالہ پوتا محمد سنان شہید ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 925841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925841/جسٹس-ا-فتاب-ا-فریدی-کے-قتل-میں-ملوث-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org