0
Wednesday 7 Apr 2021 17:55

بختاور بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار، عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل

بختاور بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار، عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کا 2 اپریل کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ قرنطینہ میں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ محتاط رہنے کے لئے صرف ایک یاد دہانی کے طور پر لوگوں کو تاکید کریں اگر ان کے ماسک ان کی ناک سے نیچے ہیں، خود بھی ویکسین لگوائیں اور غریب عوام کو بھی ویکسین لگوانے میں مدد کریں۔ عوام نے مذکورہ کے ٹوئٹ کے جواب میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 925847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش