0
Wednesday 7 Apr 2021 18:08

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط
اسلام ٹائمز۔ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ال سمیر نامی کشتی کے ذریعے اسمگل کیا جانے والا 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل تحویل میں لے کر 9 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران کھلے سمندر میں روٹین پیٹرولنگ کرتے ہوئے ال سمیر نامی مشکوک کشتی کو 9 اسمگلروں سمیت تحویل میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق ال سمیر نامی کشتی سے 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جو کہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان لایا جا رہا تھا، کشتی اور غیر قانونی ڈیزل کسٹم ایکٹ 1969ء کے قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کسٹم ایکٹ کے تحت گرفتار عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، اور  پکڑی گئی کشتی بمعہ عملے کے قانونی کارروائی کیلئے کسٹم پریوینٹو کے حوالے کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 925848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش