0
Wednesday 7 Apr 2021 18:20

بدین ضمنی الیکشن، جے یو آئی کا پیپلز پارٹی سے بھرپور مقابلے کا فیصلہ

بدین ضمنی الیکشن، جے یو آئی کا پیپلز پارٹی سے بھرپور مقابلے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام (ف) میں دوریاں بڑھنے لگیں، جے یو آئی نے سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور پی ایس 70 بدین کی نشست پر مولانا گل حسن کو امیدوار نامزد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماضی قریب میں جے یو آئی نے گھوٹکی، ملیر اور سانگھڑ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی اعلانیہ حمایت کی تھی، لیکن اب پی ڈی ایم میں اختلافات بڑھنے کے بعد جے یوآئی نے پیپلز پارٹی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اختلافات بڑھنے کے بعد جے یو آئی (ف) نے سندھ میں پیپلز پارٹی کیلئے انتخابی میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پی ایس 70 بدین کی نشست پر بلامقابلہ انتخاب کیلئے کوشاں تھی، لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ پی ایس 70 بدین کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن بشیر ہالیپوتہ کے انتقال کے سبب خالی ہوئی تھی۔ بشیر ہالیپوتہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھے۔ پی ایس 70 بدین کی نشست پر 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش