QR CodeQR Code

کووڈ کے پھیلاؤ مزید تیز، جموں و کشمیر میں 812 نئے کیسز

7 Apr 2021 20:40

حکومتی ذرائع کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 239 کیس سامنے آئے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا ہے اور یہاں بدھ کو اس وائرس کی وجہ سے مزید 812 افراد انفیکشن میں مبتلاء ہوگئے۔ اس طرح یہاں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 134827 ہوگئی۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 465 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 347 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 239 کیس سامنے آئے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا رہا جہاں 78، ضلع بڈگام میں 42، پلوامہ میں 11، کپوارہ میں 23، اننت ناگ میں 21 بانڈی پورہ میں 16، گاندربل میں 10، کولگام میں 7 اور شوپیان ضلع میں 8 کورونا کیس سامنے آئے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلع میں 130 نئے کیس سامنے آگئے جبکہ صوبے میں ضلع ریاسی 62 کیسوں کے ساتھ دوسرے اور ضلع کٹھوعہ 29 کیسوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔


خبر کا کوڈ: 925857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925857/کووڈ-کے-پھیلاؤ-مزید-تیز-جموں-کشمیر-میں-812-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org