QR CodeQR Code

صحت کی حفاظت سب کا حق ہے، راہل گاندھی

7 Apr 2021 20:40

راہل گاندھی نے کورونا کی روک تھام کے لئے بھارت بھر میں جاری ٹیکہ کاری مہم کی رفتار اور عمر کی حد کے حوالے سے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت کی جانب سے فی الحال ہر عمر کے زمرے کی ٹیکہ کاری سے انکار کیے جانے کے بعد کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہر بھارتی محفوظ زندگی جینے کا حقدار ہے۔ راہل گاندھی نے اس سے پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں ماسک پہننے اور کورونا کی رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے بعد انہوں نے یہ اپیل کی تھی۔ خیال رہے کہ منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے وزیر صحت راجیش بھوشن نے کہا تھا کہ دنیا میں بھی اس پر غور و خوض ہوا اور جب بھی ٹیکہ کاری ہوتی ہے تو اس کا مقصد لوگوں کی حفاظت ہوتی ہے۔ ہندوستان، امریکہ، برطانیہ اور تمام ممالک اسی مقصد سے ٹیکہ فراہم کر رہے ہیں جس کو ضرورت ہے اسی کو ٹیکہ دیا جاتا ہے۔

راہل گاندھی نے کورونا کی روک تھام کے لئے بھارت بھر میں جاری ٹیکہ کاری مہم کی رفتار اور عمر کی حد کے حوالے سے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحت کی حفاظت سب کا حق ہے اور حکومت کو اس کے لئے لوگوں کی خواہش کا نہیں بلکہ لازمیت پر زور دینا چاہیئے۔ بدھ کے روز راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ضرورتوں اور خواہشات پر بحث کرنا مضحکہ خیز ہے۔ ہر ہندوستانی محفوظ زندگی کے مواقع کا مستحق ہے۔ کانگریس لیڈر کا ٹوئٹ حکومت کے فیصلے پر آیا ہے جس میں ٹیکے لگوانے کے لئے عمر کی حد مقرر کی گئی ہے۔ درحقیقت اس سے قبل حکومت نے 60 سال اور 45 سال سے زیادہ عمر کے سنگین مریضوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگوانے کی ترجیح رکھی تھی۔ جس کے بعد متعدد لیڈروں نے حکومت سے سب کو ٹیکہ لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 925862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925862/صحت-کی-حفاظت-سب-کا-حق-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org