0
Wednesday 7 Apr 2021 20:33

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ منظور
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پی آئی اے میں جدت لانے، ٹیکنالوجی کے استعمال، اور ادارے کو منافع بخش بنانے سمیت وسائل کے بہتر استعمال کے لیے ری اسٹرکچر پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے، اور وزارت توانائی کی 38 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی دو ضمنی گرانٹس بھی منظورکی گئیں۔
وزیر اعظم کے ’ہنر سب کے لیے‘ پروگرام کے لیے 2 ارب 38 کروڑ روپے، انصاف امداد احساس پروگرام  کے لیے ایک ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ، بلوچستان میں جاری مختلف اسکیموں کے لیے 15 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اخراجات کے لیے 3 کروڑ روپے، ای ووٹنگ کی مشاورت اور اطلاق کے لیے 28 کروڑ کی گرانٹ منظور ہوئی، جبکہ پاور ڈویژن کو گرانٹ کی فراہمی کی سمری پر مزید کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 925865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش