QR CodeQR Code

لاہور سے سکردو پی آئی اے پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

7 Apr 2021 22:04

پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 8453 بدھ کی صبح علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 153 مسافروں کو لے کر سکردو روانہ ہوگئی۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے ہر ہفتے لاہور سے سکردو کیلئے دو پروازیں چلائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے لاہور سے سکردو پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 8453 بدھ کی صبح علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 153 مسافروں کو لے کر سکردو روانہ ہوگئی۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے ہر ہفتے لاہور سے سکردو کے لئے دو پروازیں چلائے گی۔ "ہم جلد ہی گلگت اور دیگر شمالی علاقوں میں بھی پروازوں کا اعلان کریں گے۔" پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ نئی فلائٹ کارروائیوں سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا "لاہور تا اسکردو کے درمیان پروازیں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ایک نیا ٹریول کوریڈور کھولیں گی۔" اس کے پائیدار آپریشن کے منتظر ہیں، کیونکہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا، اس کے علاوہ قومی پرچم بردار جہاز کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔" لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے مسافروں کو پی آئی اے کے ضلعی منیجر عبدالمقدم اور اسٹیشن منیجر علی اصغر زیدی نے سی آف کیا۔


خبر کا کوڈ: 925882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925882/لاہور-سے-سکردو-پی-ا-ئی-اے-پروازوں-کا-باقاعدہ-ا-غاز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org