0
Wednesday 7 Apr 2021 22:31

جبری گمشدگیاں سخت تشویشناک ہیں، شاہد رضا

جبری گمشدگیاں سخت تشویشناک ہیں، شاہد رضا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں محب وطن بیٹوں کی جبری گمشدگیاں سخت تشویشناک ہیں۔ آئے روز جوانوں کو بلا جرم و خطا غیر قانونی طور پر غائب کرکے فیملی اور پوری ملت کو پریشان کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔ ان افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو ملک کی معزز عدالتوں میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی امامیہ کونسل گلگت کے جنرل سیکرٹری شاہد رضا نے کونسل آفس میں ایک غیر معمولی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا اس ملک میں سینکڑوں کم سن بچوں، پاک فوج، سکیورٹی اہلکار اور ہزاروں بے گناہ شہریوں کے قاتل آزاد اور دوسری طرف محب وطن شہریوں کو جبری طور پہ لاپتہ کر دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹسں آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جبری گمشدہ افراد کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات کرکے ملت میں پائی جانے والی بے چینی دور کریں۔
خبر کا کوڈ : 925889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش