QR CodeQR Code

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومتی اقدامات

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 27 اپریل تک تعلیمی سرگرمیاں معطل

7 Apr 2021 23:06

شات کی روشنی میں ڈی آئی خان سمیت صوبے کے 21 اضلاع بشمول ضم اضلاع میں 8 اپریل سے 27 اپریل تک پرائمری سے مڈل تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جبکہ انہی اضلاع میں نویں سے بارہویں تک 18 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ زیر تعلیم بچوں کو 18 اپریل 2021ء سے ہفتے میں تین دن مرحلہ وار سکولوں میں حاضر ہونے اور اپنی پڑھائی جاری رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں ڈی آئی خان سمیت صوبے کے 21 اضلاع بشمول ضم اضلاع میں 8 اپریل سے 27 اپریل تک پرائمری سے مڈل تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جبکہ انہی اضلاع میں نویں سے بارہویں تک 18 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ زیر تعلیم بچوں کو 18 اپریل 2021ء سے ہفتے میں تین دن مرحلہ وار سکولوں میں حاضر ہونے اور اپنی پڑھائی جاری رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن اضلاع میں موسم بہار کی تعطیلات جو کہ یکم اپریل سے 7 اپریل تک تھیں معمول کے مطابق اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اعلامیہ میں جن 21 اضلاع میں 18 اور 27 اپریل تک کورونا کی تعطیلات کی گئی ہیں، ان میں پشاور چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، سوات، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، چترال اپر، چترال لوئر، شانگلہ، ابیٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، باجوڑ اور ڈسٹرکٹ خیبر شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ طالبات اور ان کے سکولوں میں پہلے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنایا جائے جبکہ جن سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیاگیاہے وہاں سٹاف بھی چھٹی پر ہو گا اور تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 925900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925900/خیبر-پختونخوا-کے-21-اضلاع-میں-27-اپریل-تک-تعلیمی-سرگرمیاں-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org