0
Thursday 8 Apr 2021 00:09

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کیلئے گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کیلئے گرانٹ منظور
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم (وی ایس ایس) سمیت پی آئی اے کی تنظیم نو منصوبے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ جسے حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تنظیم نو کے منصوبہ میں رضاکارانہ علیحدگی سکیم (وی ایس ایس)، ہوا بازی کے ماہرین کی خدمات کا حصول، فضائی بیڑے میں جدت، روٹس کو معقول بنانا، پراڈکٹ ڈیولپمنٹ اور محصولات میں اضافہ کے لیے  اقدامات شامل ہیں۔

اجلاس میں صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیراستعمال وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے اور وزارت توانائی کی 38 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی دو ضمنی گرانٹس بھی منظور کی گئیں۔ وزیراعظم کے "ہنر سب کے لیے" پروگرام کے لیے 2 ارب 38 کروڑ روپے، انصاف امداد احساس پروگرام میں ری فنڈ کے لیے وزارت خزانہ کی ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں سول ورک کے ضمن میں وزارت ہاوسنگ کے لیے 15 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ای سی سی نے سرمایہ کاری بورڈ کے مختلف اخراجات کے لیے 3 کروڑ روپے اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے نفاذ اور مشاورت کے ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کے لیے کیلئے 28 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظور دی گئی ہے۔

اجلاس میں کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلہ کے مطابق فوری طور پر بند کیے جانے والے پاور پلانٹس کے موجودہ ملازمین کے پنشن و واجبات کی ذمہ داری، ڈسکوز کے سرپلس ملازمین کو پنشن اور پنشن سے متعلق مراعات کی ادائیگی کے لیے جنیکوز کو ایک بار کی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 925915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش