0
Thursday 8 Apr 2021 10:26

وزیراعظم صرف خواتین کو روک سکتے ہیں، مریم اورنگزیب

وزیراعظم صرف خواتین کو روک سکتے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جس وزیراعظم سے حکومت نہیں چلتی وہ صرف خواتین کو روک سکتے ہیں۔ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں نے مسلم لیگ نواز
 کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گیٹ پر روک لیا جس کے بعد لیگی رہنما کے اصرار پر لیڈیز پولیس اہلکاروں نے انہیں عدالت جانے دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے عدالت کے باہر روکا گیا عدالت میں آنے نہیں دے رہے تھے، جبکہ کوئی قانون عوامی مقام پر آنے سے نہیں روک سکتا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب میں نے روکنے والے اہلکاروں سے بات کی تو کہا گیا کہ عام گیٹ سے چلی جائیں، اس پر میرا کہنا تھا کہ ہم کونسا وی آئی پی گیٹ سے عدالت آ رہے تھے یہ عام گیٹ ہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش