QR CodeQR Code

بلوچستان میں کورونا کی شرح میں پھر اضافہ

8 Apr 2021 10:28

رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 816 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے 53 ،سبی سے 2، چاغی اور ژوب سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 6.9 فیصد ہو گئی۔ صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے57 نئے مریض سامنے آگئے  اور مزید 27 مریض صحت یاب ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 816 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے 53 ،سبی سے 2، چاغی اور ژوب سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا، صوبے میں نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 999 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 212 ہے۔


خبر کا کوڈ: 925971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925971/بلوچستان-میں-کورونا-کی-شرح-پھر-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org