QR CodeQR Code

ڈسکہ اور خوشاب کے الیکشن عملے کو فول پروف سکیورٹی دیں گے: آئی جی پنجاب

8 Apr 2021 10:34

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد بیلیٹ باکسز سمیت دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ این اے 75ڈسکہ اور پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخابات میں تعینات پولنگ اسٹاف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نےدونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور خواتین پولنگ اسٹیشنز  اور پولنگ بوتھوں پرلیڈیز اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد بیلیٹ باکسز سمیت دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے جب کہ اضافی وائر لیس سیٹ سمیت دیگر سامان متعلقہ افسران کو بلا تاخیر فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 925973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925973/ڈسکہ-اور-خوشاب-کے-الیکشن-عملے-کو-فول-پروف-سکیورٹی-دیں-گے-ا-ئی-جی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org