QR CodeQR Code

چین، روس، پاکستان، ترکی اور ایران کا معاشی اتحاد خطے سے غربت جہالت اور بدامنی کے خاتمہ کو یقینی بنائے گا، ڈاکٹر عمران مصطفی 

8 Apr 2021 10:47

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم غیرفطری اتحاد اور چوں چوں کا مربہ منطقی انجام کو پہنچا، مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمن سمیت شامل اتحادی جماعتیں عوام سے قطعی مخلص نہیں تھیں، پاکستان کے عوام سیاسی شعور اور بصیرت پا چکے ہیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ محض سیاسی فریب تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ڈویژنل سیکریڑیٹ میں منعقد اجلاس کی صدارات ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب نے کی اور اس میں شریک ڈویژنل صدر خواجہ ندیم مدنی صدیقی، پیر عبدالقیوم قریشی، سید منور شاہ، شیخ شرافت رضا، صدیق قریشی، سید کاشف شاہ، امجد بلوچ، ابوبکر قریشی اور اراکین رابطہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد اور چوں چوں کا مربہ منطقی انجام کو پہنچا، مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمن سمیت شامل اتحادی جماعتیں عوام سے قطعی مخلص نہیں تھیں۔ پاکستان کے عوام سیاسی شعور اور بصیرت پا چکے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ محض سیاسی فریب تھا، کرپٹ مافیا سیاسی جماعتوں کا روپ دھار کر ملک پر مسلط ہے، عوام نے جس طرح 2018ء کے الیکشن میں قومی دولت لوٹنے والوں کو مقدس ایوان سے باہر کیا ہے اب معاشرے سے نکالنے کا وقت آگیا ہے۔ پارلیمانی روایات کو مستحکم کرنے کیلے میڈیا کی آزادی کو مزید تقویت دینا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کیا۔ خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید سیاسی ثقافتی معاشی اور سماجی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ماضی کی غلطیوں اور غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوگا، خطے کی سالمیت اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات امن کے ضامن ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ بھارت خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا خواب چھوڑ دے، نہتے کشمیریوں پر ظلم بھارت کے نام نہاد سیکولر کو منہ چڑھا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین، روس، پاکستان، ترکی اور ایران کا معاشی اتحاد خطے سے غربت جہالت اور بدامنی کے خاتمہ کو یقینی بنائے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کو ملکی سالیمت اور استحکام کے لے مثبت اور مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ حکومت کو مہنگائی کا سونامی کنٹرول کرنا چاہیے۔ بڑھتی ہوئی اور بے قابو مہنگائی کئی طرح کی برائیوں کو جنم دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 925977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925977/چین-روس-پاکستان-ترکی-اور-ایران-کا-معاشی-اتحاد-خطے-سے-غربت-جہالت-بدامنی-کے-خاتمہ-کو-یقینی-بنائے-گا-ڈاکٹر-عمران-مصطفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org