0
Thursday 8 Apr 2021 11:21

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مکمل فعال نہ ہونےکی وجوہات سامنے آگئیں

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مکمل فعال نہ ہونےکی وجوہات سامنے آگئیں
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مکمل فعال نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بنائی گئی وزراء کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بیشتر اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 72 فیصد اسامیاں خالی ہیں اور 200 سے زائد افسروں نے وہاں جانے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے مختص 822 اسامیوں میں سے صرف 232 پر تعیناتیاں ہو سکیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری کی 24 میں سے 15 اور ڈپٹی سیکرٹری کی 50 میں سے 20 نشستیں پُر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 کی 648 نشستوں میں سے صرف 137 نشستوں جبکہ گریڈ 17 کی 85 میں سے 46 نشستوں پر تعیناتیاں ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب اور پنجاب سیکرٹریٹ میں رابطوں کا فقدان بھی بڑی وجہ ہے جبکہ افسران کے لیے اور دفاتر نہ ہونے کے ساتھ قانونی پیچیدگیاں بھی رکاوٹ بنی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش