0
Thursday 8 Apr 2021 11:39

مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے بلاول نے 11 اپریل کو سی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا

مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے بلاول نے 11 اپریل کو سی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 11 اپریل کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے قیادت کو بھیجے گئے اظہارِ وجوہ کے نوٹس پر پارٹی کے جواب پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اپوزیشن اتحاد سے پارٹی کی ممکنہ اور باضابطہ علیحدگی کے تناظر میں مستقبل لائحہ عمل وضع کیا جائے گا کیوں کہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے۔ سی ای سی اجلاس سے متعلق اعلان پی پی پی کے جنرل سیکریٹری نیئر بخاری نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس پر احتجاجاً اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے ایک روز بعد کیا۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس پی ڈی ایم کی 9 جماعتوں کی جانب سے اسمبلیوں سے اجتماعی استفعوں کی تجویز کے ایک نکاتی ایجنڈے پر 5 اپریل کو ہونا تھا۔ تاہم تبدیل شدہ صورتحال کے تحت پارٹی کے رہنما ممکنہ طور پر اس آپشن پر بات چیت نہیں کریں گے کیوں کہ پی پی پی رہنماؤں کی بڑی تعداد واضح طور پر یہ کہہ چکی ہے کہ وہ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے اجتماعی استعفوں کے معاملے سے پیچھے ہٹنے پر طنز کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے قائدین سے سوال کیا کہ وہ کب اسمبلیوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ شازیہ مری نے براہِ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جے یو آئی (ف) کے ساتھ مل کر اپنے معمولی مفادات کے لیے پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 925990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش