QR CodeQR Code

خوشاب میں عدالت پیشی پر جانے والے 4 افراد قتل

8 Apr 2021 11:47

پولیس کی تحقیقات کے مطابق پہلے سے موجود گھات لگائے ہوئے کار سواروں نے عدالت جانے والے ان افراد پر فائرنگ کی، جو واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خوشاب میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، تمام افراد عدالت پیشی پر جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ خوشاب میں سندرال روڈ پر دھپ سڑی کے قریب عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق پہلے سے موجود گھات لگائے ہوئے کار سواروں نے عدالت جانے والے ان افراد پر فائرنگ کی، جو واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق پٹھان گروپ اور یعقوب گروپ میں پرانی دشمنی تھی، جس کی بنیاد پر پٹھان گروپ نے یعقوب گروپ کے 4 افراد کو قتل کیا ہے۔ آر پی او سرگودھا اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 925994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925994/خوشاب-میں-عدالت-پیشی-پر-جانے-والے-4-افراد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org