QR CodeQR Code

ماضی میں بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، عمران خان

8 Apr 2021 12:20

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سی ڈی اے نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے لیے بہترین ہوم ورک کیا ہے، 2 سال میں فراش ٹاوَن میں لوگوں کو گھر ملیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔ اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سی ڈی اے نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے لیے بہترین ہوم ورک کیا ہے، 2 سال میں فراش ٹاوَن میں لوگوں کو گھر ملیں گے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آ جائیں، حکومت کو غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہو گئی ہے، ماضی میں بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے مہینے ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں ایسے قرضے لے لئے گئے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے 5 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا، ہم ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کر چکے ہیں، ہم 2 ڈیم بنا رہے ہیں، جن سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور سستی بجلی پیدا ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 926000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926000/ماضی-میں-بینکوں-کو-چھوٹے-لوگوں-قرضے-دینے-کی-عادت-نہیں-تھی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org