QR CodeQR Code

ہمسایوں کیساتھ دوستانہ تعلقات ہماری اولین ترجیح ہیں، جواد ظریف

8 Apr 2021 13:36

قزاقستان کے دورے کے اختتام پر ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ ہمسائے ہمیشہ کی طرح ہماری پہلی ترجیح ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے قزاقستان کے دورے کے اختتام پر اعلان کیا ہے کہ ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ایران کی پہلی ترجیح ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں محمد جواد ظریف نے قزاقستان کے اپنے دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ خطے کے دورے کے دوران قزاقستان میرا تیسرا مقصد تھا، جہاں صدر توکایوف اور وزیر خارجہ تیلوبردی کے ساتھ انتہائی مفید گفتگو انجام پائی۔ انہوں نے لکھا کہ اس ملاقات میں خطے کے استحکام اور عالمی جوہری عدم پھیلاو کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان متعدد اہداف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی، ہمارے ہمسائے ہماری پہلی ترجیح ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926001/ہمسایوں-کیساتھ-دوستانہ-تعلقات-ہماری-اولین-ترجیح-ہیں-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org