QR CodeQR Code

حکومت وقت گستاخ رسول ملک فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے میں خائف ہے، شفیق اللہ البدری 

8 Apr 2021 14:07

جے یو پی جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اہم پوسٹوں پر قادیانیوں کی بھرتیاں غیرآئینی اور ملک دشمنی ہے، جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں وہ مسلسل قادیانیوں کیلئے ملک میں راہ ہموار کر رہے ہیں، یہ عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ غداری ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شفیق اللہ البدری نے کہا ہے کہ ہم رضا باقر قادیانی کو گورنر اسٹیٹ بینک بنانے کی مذمت کرتے ہیں، لاہوری قادیانی گروپ کے نعمان ملک کے بھتیجے رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنا پاکستانی قانون کے ساتھ مذاق ہے، پاکستان کی اہم پوسٹوں پر قادیانیوں کی بھرتیاں غیرآئینی اور ملک دشمنی ہے، جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں وہ مسلسل قادیانیوں کیلئے ملک میں راہ ہموار کر رہے ہیں، یہ عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ غداری ہے، حکومت وقت گستاخ رسول ملک فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے میں خائف ہے، ملک پاکستان میں فحاشی عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے، دین اسلام، مساجد و مدارس کے خلاف ایف ٹی ایف کے قوانین لاگو کئے جارہے ہیں، ہمارا سوال ہے کہ کیا اس حکومت کا واحد ایجنڈہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کاروائیاں کرنا ہے؟ حکومت کے انہی اعمال کی وجہ سے اللہ کا عذاب مختلف بیماریوں بلخصوص کرونا کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کی آمد آمد ہے مہنگائی کا طوفان بے قابو ہے، پاکستان کی فلاح و کامیابی فقط نظام مصطفی کے قیام اور مقام مصطفی کے تحفظ میں پوشیدہ ہے۔ ملک پاکستان میں اسلامی نظام و قانون نافذ کردیا جائے تو ہم ترقی، امن، کامیابی و کامرانی کی منزل کو چھو لیں گے۔ رمضان المبارک میں میڈیا پر انعامی پرووگرامات کی لالچ میں ان مقدس لمحات کو ضائع کیا جاتا ہے، سپریم کورٹ اور افواج پاکستان ملک میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ قادیانیوں، بھارت اور مغرب کی سازشوں سے ملک کو بچائیں، ہم اسلام اور ملک پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے تیار ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 926012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926012/حکومت-وقت-گستاخ-رسول-ملک-فرانس-کے-سفیر-کو-بدر-کرنے-میں-خائف-ہے-شفیق-اللہ-البدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org