QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی کارروائی، سندھ میں روپوش مبینہ دہشتگرد گرفتار

8 Apr 2021 18:09

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2009ء میں کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی تھی، گرفتار دہشتگرد نے کمانڈر رحیم خان کے ساتھ ملکر دہشتگرد کارروائیاں کیں، دہشتگرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سندھ کے شہر سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ میں روپوش مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد سوات آپریشن کے دوران فرار ہوکر سکھر میں روپوش تھا، گرفتار دہشت گرد رحیم کے قبضے سے بارودی مواد سے بھرا بیگ برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2009ء میں کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے کمانڈر رحیم خان کے ساتھ مل کر دہشت گرد کارروائیاں کیں، دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب لیٹرے ملزم صدام حسین عرف علی اور ملزم سلیم عرف سلو کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ برآمد موٹر سائیکل نومبر 2020ء میں تھانہ ڈیفنس کی حدود سے چوری ہوئی تھی، دونوں ملزم اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کا تعلق حب بلوچستان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 926049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926049/سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-سندھ-میں-روپوش-مبینہ-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org