QR CodeQR Code

نہج البلاغہ کا سرائیکی زبان میں ترجمہ شائع

8 Apr 2021 11:21

سید جاوید بخاری ایم اے اردو، ایم اے سرائیکی اور ایم اے فلسفہ ہیں، وہ پہلے سرائیکی سکالر ہیں جنہوں نے سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ کیا۔ اس عظیم کامیابی کے لئے سید جاوید بخاری نے زندگی کے 15 سال لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی سید جاوید بخاری نے پہلی بار سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ کر دیا۔ سید جاوید بخاری ایم اے اردو، ایم اے سرائیکی اور ایم اے فلسفہ ہیں، وہ پہلے سرائیکی سکالر ہیں جنہوں نے سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ کیا۔ اس عظیم کامیابی کے لئے سید جاوید بخاری نے زندگی کے 15 سال لگائے۔ سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ “کے ایل آر پبلشر لاہور” سے شائع ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے ان کے دو اردو اور ایک سرائیکی کے شاعری مجموعے بھی شائع ہوچکے ہیں۔ سید جاوید بخاری کے آنے والے دنوں میں صحیفہ کاملہ، دیوان علی علیہ السلام اور دیوان حضرت ابو طالب علیہ السلام سرائیکی میں جبکہ نہج البلاغہ آسان ترین اردو میں ترجمے بھی زیر طباعت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926056/نہج-البلاغہ-کا-سرائیکی-زبان-میں-ترجمہ-شائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org