QR CodeQR Code

مسلح افواج کا کورونا سے نمٹنےکیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنےکا عزم

8 Apr 2021 19:25

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں، ایل او سی کی صورتحال پر غور کیا گیا اور پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی طرف سے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی وعلاقائی اور اندرونی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں نئے ضم ہونیوالے اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں، ایل او سی کی صورتحال پر غور کیا گیا اور پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی طرف سے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے پاک آرمی کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں اندرونی سلامتی کی صورتحال بشمول کورونا کی تیسری لہر کا جائزہ لیا گیا اور مسلح افواج نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد کیساتھ بھرپور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 926057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926057/مسلح-افواج-کا-کورونا-سے-نمٹنےکیلئے-سول-انتظامیہ-کی-بھرپور-مدد-جاری-رکھنےکا-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org