0
Thursday 8 Apr 2021 19:34

میرا دامن صاف ہے، عمران خان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، جہانگیر ترین

میرا دامن صاف ہے، عمران خان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے ذرائع نے معاملے کی وضاحت کر دی ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پوری ایمانداری اور خلوص سے وزیراعظم کا ساتھ دیا، مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے، حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں، وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، میرا دامن صاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 926060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش