QR CodeQR Code

کراچی، این اے 249 پر جے یو آئی (ف) کا امیدوار نون لیگ کے حق میں دستبردار

8 Apr 2021 20:15

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، ہمارا مقابلہ اب پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے ہوگا، جے یو آئی ہمارے ساتھ ہے، ہم ملکر الیکشن لڑینگے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا عمر صادق نون لیگ کے مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے وفد کی مفتاح اسماعیل کی قیادت میں جے یو آئی (ف) کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جے یو آئی (ف) ساتھ ہے، 29 اپریل کو عوام فیصلہ کرے گی کہ کون جیتتا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ جے یو آئی (ف) نے اپنا امیدوار ہمارے حق میں دستبردار کیا، ہم اس سیٹ پر مشترکہ طور پر جدوجہد کریں گے، پی ٹی آئی سے عوام بہت زیادہ ناراض ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، ہمارا مقابلہ اب پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہمارے ساتھ ہے، ہم مل کر الیکشن لڑیں گے، پچھلی مرتبہ پی ایس پی نے 16 سو اور نون لیگ نے 34 ہزار ووٹ لئے تھے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو بھی مخلوق ہو، اس کے کام کرنے کی ایک حد ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 926061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926061/کراچی-این-اے-249-پر-جے-یو-آئی-ف-کا-امیدوار-نون-لیگ-کے-حق-میں-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org