QR CodeQR Code

نیب کراچی کی تاریخ میں سب سے بڑی ریکوری

8 Apr 2021 20:18

ڈی جی نیب کراچی نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو 903217964 روپے کا چیک واپس کردیا، پی ایس او ‏اور پی پی ایل سے کرپشن کرکے اربوں روپے کا فائدہ بائیکو پیٹرولیم کمپنی کو پہنچایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نیب نے کراچی کی تاریخ میں سب سے بڑی ریکوری کرلی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے بائیکو پیٹرولیم کمپنی سے کرپشن کی گئی پونے دو ارب روپے کی ‏ریکوری کرلی۔ نیب نے کرپشن کی رقم بائیکو پیٹرولیم کمپنی سے ریکور کرکے پی ایس او اور پی پی ایل کو دے ‏دی، ڈی جی نیب کراچی نے پی ایس او کو 66،506،988 روپے واپس کئے۔ ڈی جی نیب کراچی نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو 903217964 روپے کا چیک واپس کردیا، پی ایس او ‏اور پی پی ایل سے کرپشن کرکے اربوں روپے کا فائدہ بائیکو پیٹرولیم کمپنی کو پہنچایا گیا تھا۔ نیب کراچی نے تحقیقات کرکے 2018ء میں ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس دائر ہونے کے بعد بائیکو ‏پیٹرولیم کمپنی کے فرنٹ مین نے پونے دو ارب روپے کی پلی بارگین کرلی تھی۔


خبر کا کوڈ: 926062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926062/نیب-کراچی-کی-تاریخ-میں-سب-سے-بڑی-ریکوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org