0
Thursday 8 Apr 2021 20:22

وزیراعلیٰ سندھ کا نئی مردم شماری کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ کا نئی مردم شماری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر ملک میں نئی مردم شماری کروانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کراچی میں گل احمد چورنگی اور لانڈھی کے قریب سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں حالیہ مردم شماری پر تحفظات ہیں، حکومت نئی مردم شماری کا اعلان کرے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈھائی ارب روپے کراچی کی سائٹ ایسوسی ایشنز کو دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی اداروں کی ایسوسی ایشنز بھی حکومت سے مل کر کام کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت نے تین سال میں صوبوں کو کیا دیا؟
خبر کا کوڈ : 926064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش