QR CodeQR Code

کراچی کی بہتری کیلئے ہمیں رنگ اور مسلک کی تفریق سے باہر آنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

8 Apr 2021 22:49

کراچی میں این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں جاری الیکشن مہم کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی نے کہا کہ موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں کو کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور این اے 249 سے امیدوار سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گذشتہ 70 سال سے ملک کے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں، آج ملک میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوگئے ہیں، مسائل کے حل کے لئے نیک نیتی سے کوشش ہی نہیں ہوئی، اللہ کی رضا کے لئے ہمیں اپنی نیت جو ٹھیک کرنا ہوگی۔ کراچی میں این اے 249  کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں جاری الیکشن مہم کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور منی پاکستان ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں کو کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں، یہی وجہ سے میرے دور نظامت میں دنیا کے بارویں تیزی سے ترقی کرنے والا شہر کراچی آج دنیا کے چار بدترین رہائشی شہروں میں شامل ہوچکا ہے، کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے، میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا۔ انہوں نےکہا کہ شہر قائد کی بہتری کے لئے ہمیں رنگ اور مسلک کی تفریق سے باہر آنا ہوگا، رب کی مدد ہوئی تو کراچی اور ملک گل و گلزار ہوجائے گا، ہم نے راتوں کو جاگ کر بلدیہ اور کراچی کے عوام کی خدمت کی ہے، بلدیہ کو ایسا ماڈل حلقہ بنائیں گے جو کراچی اور ملک کے لئے مثال ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 926098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926098/کراچی-کی-بہتری-کیلئے-ہمیں-رنگ-اور-مسلک-تفریق-سے-باہر-آنا-ہوگا-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org