0
Thursday 8 Apr 2021 22:54

پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا، سردار عبدالرحیم

پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا، سردار عبدالرحیم
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت میں رہتے ہوئی بھی پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے پی پی کے کارکنان بد دل ہو چکے ہیں، پیر صاحب پگارا کا فلسفہ متحد سندھ مضبوط پاکستان ہے، فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام کو خوشخبری دے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کارکنان فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، پی ایس پی سمیت سماجی تنظیموں کے بڑے تعداد میں کارکنان نے پیر صاحب پگارا کے فلسفے سے متاثر ہوکر فنکشنل لیگ کا حصہ بن گئے ہیں، سندھ کی مختلف زبان بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لارہے ہیں۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ تھرپارکر میں معصوم بچے بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں اور سندھ بھر میں کتے بچوں اور بزرگوں کو کاٹ رہے ہیں اور چھوٹے بڑے شہروں میں دندناتے پھر رہے ہیں، سندھ حکومت سو رہی ہے اور کتے راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سطع پر ہمارا ضرور اتحاد ہے لیکن عوامی مسائل جیسے مہنگائی بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ جیسے بنیادی مسائل عوام کی ساتھ کھڑے ہیں، این اے 249 کے انتخابات میں کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہوئے، 13 سالوں کی پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی سمیت پوری سندھ کو بھوک بدحالی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 926100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش