QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کراچی والوں سے اربوں روپے لوٹنے کیلئے تیار

8 Apr 2021 23:26

سی ای او مونس علوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے مطابق ہمیں گیس کی فراہمی نہیں کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مارچ سے ستمبر تک کراچی کے شہریوں کو فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ 30 پیسے وصول کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گیس کی کمی کا جواز بنا کر ’کے الیکٹرک‘ نے آئندہ 6 ماہ میں شہریوں سے اربوں روپے اضافی وصول کرنے کی تیاری کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے مطابق ہمیں گیس کی فراہمی نہیں کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مارچ سے ستمبر تک کراچی کے شہریوں کو فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ 30 پیسے وصول کئے جائیں گے۔ مونس علوی نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملنا شروع ہو جائیں گی، اس طرح نیشنل گرڈ سے 1100 میگاواٹ بجلی ملے گی، رمضان میں اعلانیہ 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، تاہم سحری اور افطاری میں کوشش کریں گے لوڈشیڈنگ نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 926105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926105/کے-الیکٹرک-کراچی-والوں-سے-اربوں-روپے-لوٹنے-کیلئے-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org