0
Thursday 8 Apr 2021 23:33

کراچی، مارچ میں شہری ہزاروں گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور موبائل فونز سے محروم

کراچی، مارچ میں شہری ہزاروں گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور موبائل فونز سے محروم
اسلام ٹائمز۔ سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کراچی میں مارچ کے مہینے میں گاڑیاں اور موبائل چھیننے اور چوری ہو جانے کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں گاڑی چھیننے کے 21 اور چوری کے 131 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل چھینے جانے کے 426 اور چوری کے 3898 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سی پی ایل سی کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں 2174 شہری اپنے موبائل فون سے محروم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں 36 افراد قتل ہوئے۔ سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں بینک ڈکیتی کا ایک اور بھتہ خوری کے تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی سہ ماہی میں 47 گاڑیاں چھینی اور 270 چوری کی گئیں، اس سال سہ ماہی میں 5982 موبائل فونز چھینے گئے۔ پہلی سہ ماہی کے دوران شہر قائد میں بھتے کے 6 اور اغواء برائے تاوان کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے، مختلف نوعیت کے واقعات میں 98 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 926107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش