QR CodeQR Code

کورونا کیسز، ایل آر ایچ میں مختلف امراض کے مریضوں کیلئے سروسز بند

8 Apr 2021 23:36

ذرائع کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں ہسپتال کے نئے سرجیکل و الائیڈ بلاک کو کورونا کے مریضوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے بعد اسپتال میں مختلف امراض کے حوالے سے تمام الیکٹو سروسز کو مریضوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں عام مریضوں کے لیے مختلف امراض کے حوالے سے سروسز کو فراہمی کو بند کردیا گیا۔ جس کے بعد اسپتال میں آنے والے مریضوں کو بذریعہ اسپیکر اعلان کرکے آگاہ کیا جانے لگا۔ اس سلسلے میں اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی و ایکسیڈنٹ کے داخلی دروازے کے سامنے اسپتال کی سیکورٹی کی جانب سے اسپتال میں مختلف امراض کے علاج کے حوالے سے داخل ہونے والے مریضوں اور انکے لواحقین کی آگاہی کے لئے باضابطہ گارڈ کو تعنیات کیا گیا ہے جوکہ سپیکر کے ذریعے مریضوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لے جانے کے بارے میں آگاہ کر رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہسپتال دور دراز کے اضلاع و دیگر علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں ہسپتال کے نئے سرجیکل و الائیڈ بلاک کو کورونا کے مریضوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے بعد اسپتال میں مختلف امراض کے حوالے سے تمام الیکٹو سروسز کو مریضوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے پشاور کے دوسرے دو بڑے اسپتالوں میں بھی مریضوں کے رش میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، جس سے وہاں بھی سروسز کی فراہمی ہسپتالوں کی انتظامیہ کے لئے دردسر بن گئی ہے۔ اسپتال ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اس وقت کورونا کے 296 مریض داخل کئے گئے ہیں، جن میں 15 انتہائی نگہداشت یونٹس میں مریض داخل ہیں۔ جبکہ ان میں 234 پازیٹو مریض ہیں،۔سپتال میں بیڈز کی تعداد 338 کردی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں مریضوں کی صورتحال دیکھ کر اسے 500 بیڈز تک بڑھایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 926108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926108/کورونا-کیسز-ایل-ا-ر-ایچ-میں-مختلف-امراض-کے-مریضوں-کیلئے-سروسز-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org