لیگی رہنما نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت بحال
8 Apr 2021 23:39
نوٹیفکیشن کے مطابق رہنما (ن) لیگ نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن کی ہمیشہ پابندی کا حلف نامہ بھی جمع کروایا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت بحال کر دی گئی۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رہنما (ن) لیگ نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن کی ہمیشہ پابندی کا حلف نامہ بھی جمع کروایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 926110