QR CodeQR Code

ڈی آئی خان پولیس کی ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ

8 Apr 2021 23:52

ماہ مارچ کے دوران ہونے والی مختلف کاروائیوں میں ضلع بھر میں زیر حراست افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 19 کلاشنکوف، 04 کلاکوف، 14 رائفلز، 66 بندوق، 99 پستول، 04 چاقو اور 8494 مختلف بور کے کارتوس اور 10 موٹر سائیکل برآمد کیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی خان پولیس نے ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس رپورٹ میں ضلع بھر میں ہونے والی چوری کی درجنوں وارداتوں کا کوئی ذکر تک نہیں ہے۔ ڈی پی او کی ہدایت پہ پروآ، پہاڑپور اور کلاچی کے علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل و اقدام قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب 96 اشتہاریوں سمیت 413 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ماہ مارچ کے دوران ہونے والی مختلف کاروائیوں میں ضلع بھر میں زیر حراست افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 19 کلاشنکوف، 04 کلاکوف، 14 رائفلز، 66 بندوق، 99 پستول، 04 چاقو اور 8494 مختلف بور کے کارتوس اور 10 موٹر سائیکل برآمد کیے ہیں۔ اس طرح نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیرہ پولیس نے مارچ میں 26400 لیٹر ڈیزل 300 کلو گرام خشک دودھ، سگریٹ و دیگر لاکھوں کی اشیاء برآمد کیں۔ ضلع بھر میں کرایہ کے 3173 مکانات اور 110 ہوٹلز کو چیک کیا گیا، جن میں مقیم 01 غیر رجسٹرڈ شخص کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت ایک ہوٹل مالک کےخلاف  مقدمہ درج کیا گیا۔ ضلع کے 1865 حساس مقامات اور 582 مرتبہ اڈہ جات کو چیک کر کے 12 اہم مقامات کی سکیورٹی ایکٹ کے تحت سیکیورٹی نہ ہونے پر مقدمات درج کیے۔ 413 افراد کو ضابطہ فوجداری کی دفعات 55/109کے تحت حراست میں لیا گیا انہی کاروائیوں کے دوران مختلف اوقات میں ہوائی فائرنگ کے 01 مقدمات درج کیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 926111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926111/ڈی-ا-ئی-خان-پولیس-کی-ماہ-مارچ-کارکردگی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org