QR CodeQR Code

پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ و عید، مولانا عبدالخبیر آزاد پھر پشاور پہنچ گئے

9 Apr 2021 01:25

مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی اور اپنے دورہ پشاور کے اغراض و مقاصد سمیت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی اب کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ مدرسہ دارالعلوم افضلیہ میں ایک مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے ملک میں ایک روز ہی رمضان المبارک کے روزوں کیلئے پشاور کا اہم دورہ کیا اور مختلف مسالک کے علمائے کرام اور دانشوروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ قبلہ آیاز بھی انکے ہمراہ تھے۔ مولانا عبد الخبیر آزاد ملک میں ایک ہی دن روزے اور عید کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی اور اس حوالے سے مشاورت کی۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی اور اپنے دورہ پشاور کے اغراض و مقاصد سمیت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی اب کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ مدرسہ دارالعلوم افضلیہ میں ایک مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں دیگر کئی علمائے کرام موجود تھے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور کا دورہ کیا تھا اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 926120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926120/پورے-ملک-میں-ایک-ہی-دن-روزہ-عید-مولانا-عبدالخبیر-آزاد-پھر-پشاور-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org