0
Friday 9 Apr 2021 01:39

کرم میں مقامی سرمایہ کاروں کو نظرانداز کرنے پر سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماوں کی تشویش

کرم میں مقامی سرمایہ کاروں کو نظرانداز کرنے پر سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماوں کی تشویش
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تجارتی زون ہونے کے باوجود مقامی سرمایہ کاروں کو نظر انداز کرنے اور غیر مقامی افراد کو تجارتی مواقع دینے کے باعث علاقے میں بیروزگاری اور غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پاراچنار میں منقعدہ تقریب سے خطاب میں تحریک حسینی کے صدر عابد حسین، پاکستان یوتھ مومنٹ کے چیف آرگنائزر میر افضل خان طوری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رکن حاجی جمیل اور دیگر نے ضلع کرم میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں نان لوکلز کو تجارتی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ لوکل سرمایہ کاروں کا یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑے اور چھوٹے کنٹریکٹس کو نان لوکل کے حوالے کرنا پاراچنار ضلع کرم کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور کھلی نا انصافی ہے ضلع کرم کا بارڈر ایک انٹرنیشنل تجارتی زون ہے اس میں لوکل سرمایہ کاروں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ نان لوکل افراد کو تجارتی مواقع دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں غربت اور بے روزگاری اپنی انتہا کو چھو رہی ہےانھوں نے کسٹم اور دیگر یوسٹوں پر نان لوکلز کی تعیناتی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں مطالبہ کیا کہ اس علاقے میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے تمام کنٹریکٹس لوکل افراد کو دئیے جائیں اور تمام پوسٹوں پر لوکل اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے
خبر کا کوڈ : 926122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش