QR CodeQR Code

اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان

9 Apr 2021 02:52

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم منظور کرلی، جسکے تحت اگر منتخب نمائندہ ساٹھ دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اسحاق ڈار اور آزاد رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے میں پیش رفت ہوگئی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم منظور کرلی، جس کے تحت اگر منتخب نمائندہ ساٹھ دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی، آرڈیننس کا مجوزہ ڈرافٹ وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا، آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فوراً ایسے منتخب نمائندے کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت آرڈیننس جاری کریں گے، جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار لندن میں ہیں جبکہ چوہدری نثار نے ملک میں ہونے کے باوجود اب تک رکن پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا۔ انہیں 25 جولائی 2018ء کو عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوگئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 926129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926129/اسحاق-ڈار-اور-چوہدری-نثار-علی-خان-کی-اسمبلی-رکنیت-ختم-ہونے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org