QR CodeQR Code

ہرات میں طالبان کے حملے میں افغان بارڈر سکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک

9 Apr 2021 12:34

افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان کی جانب سے بارڈر سکیورٹی فورس کی 2 مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کیے اور 15 اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ہرات میں طالبان کے حملے میں افغان بارڈر سکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان کی جانب سے بارڈر سکیورٹی فورس کی 2 مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ 15 اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ طالبان کی جانب سے گزشتہ شب ہرات میں ایران کے بارڈر سے ملنے والے اضلاع کوہسان اور ضلع غوریان کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بلغ کے شہر مزار شریف میں ریمورٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 926161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926161/ہرات-میں-طالبان-کے-حملے-افغان-بارڈر-سکیورٹی-فورس-9-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org