QR CodeQR Code

پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے قرض میں بڑا ریلیف مل گیا

9 Apr 2021 12:42

جی ٹوئنٹی ملکوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جی ٹوئنٹی ممالک نے کم آمدن والے ممالک کے قرضے مؤخر کردیے جس سے  پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے 80 سے 90 کروڑ ڈالرز کا ریلیف مل گیا۔ جی ٹوئنٹی ملکوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، کورونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے ممالک کے قرضے 6 ماہ کے لیے مؤخر کردیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے،کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے، جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021ء تک مؤخر کر دیے جائیں گے ۔


خبر کا کوڈ: 926162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926162/پاکستان-کو-جی-ٹوئنٹی-ممالک-سے-قرض-میں-بڑا-ریلیف-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org