0
Friday 9 Apr 2021 13:11

نظام میں برائیاں آجائیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے، عمران خان

نظام میں برائیاں آجائیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جب کسی نظام میں برائیاں، بدعنوانی اور رکاوٹ آ جائیں کہ جب تک پیسے نہیں دیں گے کام نہیں ہو  گا تو تبدیلی لانے میں وقت لگتا ہے اور مشکل ہے کیوں کہ پرانا اسٹیس کو تبدیلی نہیں آنے دیتا کیوں کہ اگر وہ رکاوٹیں نہیں ڈالے گا تو پیسہ کیسے بنائے گا۔ لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے آنکھوں کے سامنے نظام خراب ہوتے ہوئے دیکھا اور یہ نظام بن گیا کہ رشوت دو تو کام ہوگا اور جب اسے تبدیل کرتے ہیں تو اس کے لیے بڑا وژن، عزم و ہمت اور ارادہ چاہیے ہوتا ہے لیکن ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو 21 صدی کی مشکلات پر قابو پانا ہے تو ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں لوگوں کے پاس نقد رقم نہیں ہوتی اس کے لیے بینک فنانس فراہم کرتے ہیں اور لوگ کرایہ دینے کے بجائے بینکوں کو قسطیں فراہم کرکے اپنا گھر خرید سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش