QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

9 Apr 2021 14:06

ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے "کورونا ویک" نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےکورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے "کورونا ویک" نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کورونا ویک کی ایفیشینسی 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے اور ویکسین کی افادیت کم ہے مگرتیسری لہر میں کارآمد ہو سکتی ہے، کورونا ویک کی ویکسین بھی دو ڈوز پر مشتمل ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ کورونا ویک ویکسین بھی چین کی تیار کردہ ویکسین ہے۔


خبر کا کوڈ: 926181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926181/پاکستان-میں-کورونا-کی-ایک-اور-ویکسین-کے-ہنگامی-استعمال-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org