0
Friday 9 Apr 2021 17:10

بغداد اور ماسکو فوجی تعاون پر متفق

بغداد اور ماسکو فوجی تعاون پر متفق
اسلام ٹائمز۔ عراقی عسکری تنظیم الحشد الشعبی کے سربراہ فلاح الفیاد نے ماسکو کے دورہ پر روسی نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومن سے بغداد اور ماسکو کے مابین فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ عراق میں الحشد الشعبی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الفیض اور فومن کے مابین آج کے اجلاس کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فریقین نے دفاع، سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شعبوں میں عراق _ روس تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا۔

ماسکو کے دورے کے دوران الحشد الشعبی تنظیم کے سربراہ نے روسی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین نیکولائی پٹروشیف اور مشرق وسطی اور افریقہ کے لئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف سے بھی ملاقات کی۔ پٹروشیف کے ساتھ بات چیت میں علاقائی سلامتی کے امور اور عراق اور روس کے مابین باہمی رابطوں کے افق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور عراق اور روس تعلقات میں سنجیدہ پیشرفت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اسی طرح سیکیورٹی کے شعبے میں مواصلات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت اور تیاری پر زور دیا گیا۔

ماسکو میں اپنے قیام کے دوران الحشد الشعبی تنظیم کے سربراہ نے بوگدانف کے ساتھ مشرق وسطی میں تعاون اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ ہم آہنگی کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور روسی فریق نے اس مسئلہ پر اپنے حمایتی مؤقف کا اعادہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 926206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش